رمضان مال نہیں نیک اعمال کمانے کا مہینہ ہے:شاہد گردیزی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) رمضان المبارک میں شیطان قید لیکن شیطان کے چیلے ناجائز منافع خوروں کی شکل میں اپنی من مانی کرکے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حقوق اہلسنت محاذ کے سربراہ پیر شاہد گردیزی نے کیا۔ رمضان مال کمانے نہیں اعمال کمانے کا مقدس مہینہ ہے۔ اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والے منافع خور خود بھی حرام کھاتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی حرام کھلاتے ہیں۔ رمضان میں روزے داروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔ ریاست ناکام ہوچکی ہے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے۔