فیروزوالہ:انتظامیہ روزہ خوروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں
فیروزوالہ (نامہ نگار) تحصیل فیروزوالہ میں رمضان المبارک کے دوران ہوٹل‘ دکانیں سارا دن کھلی رہتی ہیں جس کے باعث انتظامیہ روزہ خوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ کوٹ عبدالمالک‘ خان پرویز‘ رانا ٹائون‘ کالاشاہ کاکو میں کھانے پینے کی اشیا چائے اور کھانے کے ہوٹل کھلے عام ماہ رمضان کا تقدس پامال کرنے لگے روزہ خوروں نے ہوٹلوں اور دکانوں پر ڈیرے ڈال لئے ہیں۔