عوام نے منتخب کیا تو بھرپور خدمت کروں گا:زاہد مصطفی
کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک زاہد مصطفے اُمیدوار برائے حلقہ پی پی 168 نے وینس ہائوسنگ سوسائٹی میں کارنر میٹنگ منعقد کی جس میں مختلف برادریوں اور معززین علاقہ نے ملک زاہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جن میںملک برادری،میوبردری،راجپوت اورجٹ برادری نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ملک زاہد نے کہا کہ میں اس علاقے سے ہو اوررات دن عوام سے رابطے میں رہتا ہوں ۔
اور غمی خوشی میں برابر کا شریک ہوتا ہو جو کہ میرا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے کسی پر احسان نہیں اگر عوام نے مجھ اس مرتبہ منتخب کیا تو دن رات حلقے کی عوام کی خدمت میں ایک کردوں گا۔