عقیدہ ختم نبوت ملت اسلامیہ کے اتحاد کا مشترکہ نقطہ ہے:عبدللطیف چیمہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں اور مبلغین ختم نبوت نے ملک بھر میںرمضان المبارک کے دوران ’’پیغام ختم نبوت‘‘کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے اورملت اسلامیہ کے لئے اتحاد کا مشترکہ نقطہ ہے اسی لئے امریکی وسامراجی قوتیں اس عقیدہ پر زد لگانے میںلگی رہتی ہیں۔ سیاسی بحران کوبڑھانے کے لئے کچھ قوتوںنے دن رات ایک کررکھاہے۔