پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کا سیمینار
لاہور (پ ر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام گردوں کی بیماریوں کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق میاں تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعید‘ ڈاکٹر طاہر چودھری‘ ڈاکٹر ناہیدندیم‘ ڈاکٹر عاصم شفیق‘ ڈاکٹراعظم خان‘ ڈاکٹرعطاالرحمان بٹ‘ ڈاکٹر سلیم‘ ڈاکٹر کیپٹن اشفاق‘ ڈاکٹر احمدنویدبھٹی سمیت فیملی فزیشنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ڈاکٹر طارق میاں نے فیملی فزیشنز کے عہدیداروں کو گردوں کی بیماریوں کے حوالے سے جدید طریقوں سے روشناس کرایا۔