سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرصدارت اجلاس‘ نئی تصاویر جاری
ریاض (نیٹ نیوز) شہزادہ محمد بن سلمان نے اقتصادی وترقیاتی امورکونسل کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نیاس اجلاس کی تصویریں جاری کی ہیں۔ان تصاویر کے اجراء کے ساتھ ہی سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کے منظرعام پرنہ ہونے سے متعلق رہی سہی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔اس سے قبل 18مئی کو جاری کی گئی تصویرمیں ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان مصرکے صدر، بحرین کے شاہ اور یو اے ای کے ولی عہد کے ساتھ موجود تھے، مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے تینوں رہنمائوں کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کے کچھ روز قبل منظرِ عام سے غائب ہونے کی وجہ سے بعض اخبارات نے ان کی صحت سے متعلق خدشات ظاہر کیے تھے۔