گوئٹے مالا: ریپ، تشدد، اغواء کے جرم میں سابق آرمی چیف، 2 ریٹائرڈ افسروں کو 58 برس قید
گوئٹے مالا سٹی (اے ایف پی) گوئٹے مالا میں 1981ء میں خانہ جنگی کے دوران ریپ، تشدد اور اغواء کے الزام میں سابق آرمی چیف بینی ڈکٹولوکاس اور دیگر سابق 2 افسروں کو 58 برس قید کا حکم سنایا گیا جبکہ ایک سابق فوجی افسر کو 33 برس قید ہوئی فیصلے کے موقع پر درجنوں افراد نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مجرموں کے رشتے دار اور ودست روتے رہے مذکورہ افسروں کو جنوری 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا سابق آرمی چیف لوکاس فوجی ہسپتال میں داخل ہیں اور عدالت کافیصلہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔