نوجوان نسل کا مستقبل کیا؟
مکرمی! آج کل کی نوجوان نسل کس طرف جا رہی ہے ان کا مستقبل کیا ہے تو یہ غور طلب مسئلہ ہے موجودہ نوجوان نسل کو موبائل فون نے اس قدر پستی آوارہ گردی اور جنسی ہوس کی طرف دھکیل دیا ہے کی کوئی تمیز نہیں پیٹھ پر سے نیچے کی طرف گری ہوئی پینٹ، لمبے لمبے بال یا اسٹائلش بال کٹا کرسفید ہونے کیلئے منہ پر طرح طرح کی کریم اور Steriodکا استعمال وقتی طور پر انہیں گورا کرتا ہے لیکن اس کے دور رس نتائج کاان کو پتہ نہیں معمولی معمولی لڑکے کے ہاتھ میں لاکھ روپے کے قریب یا اس سے زیادہ مالیت کا موبائل فون پندرہ سے اٹھارہ ہزار روپے کی مالیت کی جینز اور قمیض زیب تن کئے ہنڈا 125کا مزہ لیتے اپنے مستقل کو تباہ کر رہے ہیں اکثر لڑکے کالج یا سکول ہی نہیں جاتے کیا ان کے ماں باپ اتنے بے خبر ہیں جب یہ چوری پرس چھیننے یاکسی اور واردات میں ملوث پکڑے جاتے ہیں تو اکثر مائیں کہتی ہیں کہ ہمارا بیٹا تو شامل نہیں تھا پولیس زبردستی پکڑ کر لے گئی کبھی ماں باپ نے پوچھا کہ بیٹا اتنا مہنگا فون پکڑے کہاں سے لائے ہو یہ نہ پوچھنے کی وجہ ہے کہ ان کے بچے سٹریٹ کرائمز، موٹرسائیکل چوری ، موبائل فون چھیننا جیسے جرم کا حصہ ہیں کیا یہ نوجوان نسل مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سبھالنے کے قابل ہے۔ ( طاہر شاہ، دھرمپورہ لاہور)