اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
مکرمی! پاکستان جیسا خوش قسمت ملک جہاں خدا نے اپنی نعمتیں تمام کر رکھی ہیں مگر اس کے باوجود وطن عزیز روزگاری، دہشت گردی اور دیگر معاشرتی برائیوں میں جکڑا ہوا ہے آئے دن کرپشن کی نت نئی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک مسئلہ ختم نہیں ہوتا کہ ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ آج کل بھارت غیر قانونی طور پر یک بڑی رقم کی منتقلی کی خبریں عام ہیں ۔ اسٹیٹ بینک اپنے بیانات میں اس رپورٹ کی مکمل تردید کر چکا ہے رپورٹ غلط اندازوں پر مبنی ہے لیکن مخالفین ہیں کہ اس تردید کے باوجود اس کے خلاف اپنا زور بیان صرف کر رہے ہیں اور عوام پریشان ہیں کہ کس بات کو سچ مانیں اور کس بات کو جھوٹ ، کرپشن کا مرض گراس روٹ لیول تک پہنچ چکا ہے بڑے سے بڑے سرمایہ کار سے لے کر ایک معمولی ٹھیلے والا سب اسی میں پھنسے ہوئے ہیں ہم خود وطن عزیز کو کھوکھلا کرکے اسے تباہی کے دہانے پر پہنچا رہے ہیں اللہ ہی خیر کرئے۔ (ثناءناز ۔ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)