پاکستان، افغانستان اورامریکہ کے درمیان سہہ فریقی مذاکرات آج سے کابل میں شروع ہورہے ہیں ۔
دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کریں گے۔ ملاقات میں باہمی تعاون، دہشتگردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے ۔سلمان بشیر اپنے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی کو وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کا اہم پیغام بھی پہنچائیں گے۔ کابل میں قیام کے دروان سیکرٹری خارجہ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لیے قائم افغان پیش کونسل کے سربراہ پروفیسر برہان الدین ربانی سے ملاقات کریں گے جس میں مفاہمتی عمل پر مشترکہ کمیشن کو فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔