حساس ویلفیئر ٹرسٹ پنڈسلطانی کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکج کی تقسیم  

Mar 24, 2025

کھنڈہ(نامہ نگار) احساس ویلفیئر ٹرسٹ پنڈسلطانی کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکج کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، جس میں 40 مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز پہنچائے گئے۔ اس موقع پر احساس ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلی حافظ مقصود احمد حقانی نے خصوصی دعا کرائی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ : "رمضان المبارک رحمت، برکت اور بخشش کا مہینہ ہے، جو ہمیں دوسروں کی تکالیف کا احساس کرنے اور ان کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مستحق افراد کی کفالت ہمارا دینی، اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔ الحمدللہ! احساس ویلفیئر ٹرسٹ ہر سال اس کارِ خیر کو انجام دیتا ہے اور اس بار بھی اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مستحقین تک راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس عظیم مقصد میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جا سکے اور انہیں رمضان کی حقیقی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں