قاری نظام الدین شہید کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی ناکامی ہے ، قاری   ابراہیم

Mar 24, 2025

 سنجوال کینٹ(نامہ نگار)جے یو آئی ضلع اٹک کی مجلس عمومی کے رکن اور جے یو آئی تحصیل اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین شہید کی شہادت اور ٹارگٹ کلنگ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت او ناقابل برداشت اقدام ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع اٹک کے امیر قاری محمد ابراہیم ، ضلعی سرپرست مولانا شیر زمان ، ضلعی ناظم عمومی مفتی محمد عبداللہ ،مولانا بلال بادشاہ ، قاری محمد اسماعیل ، قاری عبدالروف ، مفتی سعید الرحمن ، مولانا سجاد حیدری، مولانا عبدالوحید صدیقی ، قاسم خان وردگ ، مفتی محمد الیاس ، حافظ محمد رمضان ، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء  ، مفتی یاسر زمان ،مفتی حسنین معاویہ ، مولانا محمد فرقان ، مولانا شہاب الدین ، حافظ حسن خان، مولانا زکریا کلیم اللہ ، چوہدری خالد خورشید ،مولانا عبدالخالق، مولانا عزیر احمد الحسینی، مولانا محمد جان، قاری محمد امین ، مفتی محمود الحسن ، مولانا محمد عبداللہ ،تحصیل راہنماؤں مولانا حامد نواز ، مولانا محمد نعیم ، مفتی عبدالبصیر، مولانا قاسم شاہ ، مولانا سعید الرحمن رحمانی ، مولانا اظہار الحق، مولانا قمر الاسلام ، ملک شاہد ، مفتی محمد ادریس ، مولانا ارقم ضیاء   اور دیگر ضلعی و تحصیل راہنماؤں نے قاری نظام الدین شہید کی المناک وقوعہ میں شہادت پر اپنے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کیا۔

مزیدخبریں