نصرت بھٹو نے آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا، صدر کا سالگرہ پر خراج تحسین

Mar 24, 2025

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو  کی زندگی جرات، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی،   انہوں نے آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے سامنا کیا، جمہوریت کی بحالی کی جد وجہد کی قیادت کی۔ صدر مملکت  نے  بیگم نصرت بھٹو کی 96 ویں سالگرہ  کے موقع پر ایوان صدر پریس ونگ سے جاری پیغام میں  پاکستانی تاریخ کی عظیم سیاسی شخصیت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرات، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی۔ انہوں نے آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے سامنا کیا، بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔

مزیدخبریں