نئی دہلی میں یوم پاکستان پر تقریب، الگ وطن کا راستہ متعین کیا، ناظم الامور 

Mar 24, 2025

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی ہائی کمشن نئی دلی میں یوم پاکستان کر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی ناظم الامور سعد  احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا، تقریب میں صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی ناظم الامور نے یوم پاکستان پر اہل پاکستان اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ تاریخی قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا راستہ متعین  کیا۔ بانیاں پاکستان نے ایسی اسلامی فلاحی ریاست کا خواب دیکھا جو انصاف اور مساوات کے اصولوں پر مبنی ہو، قائداعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت فرقہ قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں