لاہور(نیوز رپورٹر) صدر مملکت کی طرف سے نوائے وقت کے کالم نگار سرور منیر راؤ کی صحافت کے شعبے میں ملی اور قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انکو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کی گئی سائٹیشن کے مطابق سرور منیر راؤایک ممتاز میڈیا ایگزیکٹو ہیں جنہیں نشریاتی اداروں میں کئی دہائیوں پر محیط تجربہ حاصل ہے۔ آپ خبروں، حالاتِ حاضرہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور کرنٹ افیئرز کی ذمہ داریاں نبھانے کے علاوہ سرور منیرراؤ نے پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی ٹریننگ اکیڈمی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ آپ جنرل منیجر کے عہدے پر بھی فائض رہے۔ اپنے 50 سالہ صحافتی کیریئر میں انہوں نے سی این این اور بی بی سی نیوز نیٹ ورکس کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
نوائے وقت کے کالم نگار سرور منیر راؤ کو تمغہ حسن کارکردگی سے نوازدیا گیا
Mar 24, 2025