لاہور(نیوز رپورٹر) پانی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے کہا پاکستان میں پہلے ڈیموں کو اور اب نہروں کو بنیاد بنا کر سیاست کی جا رہی ہے۔ پانی کے مسئلے کا حل سیاسی طور پر نہیں تکنیکی طور پر حل کرنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوٹشن آف انجینئرز پاکستان انجینئرز امیر ضمیر اور انجینئرز عثمان فاروق افضل گورایہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل کمیٹی بنائی جائے جس میں موجودہ نہروں کے تنازع سمیت تمام آبی مسائل کا حل تلاش کرکے اسے مشترکہ مفاد کونسل سے منظور کروایا جائے۔ قومی سطح کے ان مسائل کو سیاسی کی نظر نا کیا جائے۔ مستقبل میں پاکستان کو پانی سے متعلق شدید خطرات لاحق ہیں۔ زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا۔ دریا خشک ہو چکے پانی سمندر میں ضائع کر رہے۔ یہ سب سیاست دانوں کی وجہ سے ہوا۔
پانی کے مسئلے کا حل سیاسی نہیں تکنیکی طور پر حل کرنا ہوگا:شرکاء
Mar 24, 2025