و ن ڈے سکواڈ کے 9کھلاڑی نیوزی لینڈ چلے گئے 

Mar 24, 2025

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے ون ڈے سکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان رضوان، بابر اعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم کے باؤلر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ 7 ماہ کے بعد پاکستان ٹیم میں کم بیک کرکے اچھا محسوس کررہا ہوں ۔  لمبی انجری سے چھٹکارا پایا ہے اور 7 ماہ کے بعد پاکستان ٹیم میں کم بیک کرکے اچھا محسوس کررہا ہوں، پاکستان میں گرین پچز تیار کرکے پریکٹس کی ہے، جس کا نیوزی لینڈ میں فائدہ ہوگا۔ سیریز میں سینئر بائولرز کی کمی محسوس ہوگی مگر ہمارے ساتھ نسیم شاہ، عاکف جاوید اور فہیم اشرف ہیں تو ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں