لاہور کے زیر اہتمام چار روزہ عید فیملی فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا اس فیسٹیول کا صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے افتتاح کیا۔ عید فیملی فیسٹیول میں شاپنگ کیلئے سینکڑوں خاندانوں کو بیس ہزار روپے فی خاندان کوپن جاری کئے گئے۔ عید فیملی فیسٹیول میں کپڑوں، کاسمیٹکس، جیولری، جوتوں کے سٹال لگائے گئے تھے۔ عید فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید فیملی فیسٹیول کے منتظمین اور ڈونرز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے مہنگائی کے اس دور میں غریب خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم غربا و مساکین کی مدد کرنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ عید فیملی فیسٹیول کے بانی محمد قاسم سرور نے بتایا کہ سینکڑوں مستحق خاندانوں نے یہاں فری شاپنگ کی۔ انجینئر محمد ثنا اللہ نے اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ عید فیملی فیسٹیول کے پہلے روز بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شاپنگ کی اور انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اس کارخیر کے اجر عظیم کے لئے دعائیں کیں۔ فری شاپنگ کرنے والی مستحق فیملیز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے بھی دعائیں کیں اور کہا کہ شیخ الاسلام کے لگائے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس پودے کی وجہ سے آج ہم اپنے بچوں کیلئے مہنگائی کے اس دور میں باعزت مفت شاپنگ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) عبد المجید نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دیگر قائدین کا تقریب میں شرکت اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اشتیاق حنیف مغل، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار قادری، معظم مصطفوی، امجد حسین قادری، ممتاز حسین کچھی نے مستحق خاندانوں کو عید فیملی فیسٹیول میں خوش آمدید کہا اور خریداری کے حوالے سے ان کی معاونت کی۔
اس عید فیسٹیول میں ہمیں بھی جناب الیاس مغل صاحب کی دعوت پر تقریب کے آخری روز جانے کا اتفاق ہوا انہوں نے استقبال کے بعد تمام لگائے گئے اسٹال دکھائے اس وقت وہاں پر خریداری کے لیے آئے ہوئے سینکڑوں خاندان جن میں خواتین اور بچوں کی بھاری تعداد خریداری کے لیے موجود تھی وہاں پر ہر کسی کے چہرے پر ایک خوشی نمایاں دکھائی دے رہی تھی اس خریداری کی بڑی بات یہ تھی کہ خریدداری میں ہر کوئی ایسے خریداری کر رہا تھا جیسے وہ اپنی پاکٹ سے خرید رہا ہے جبکہ یہ فیملی عید فیسٹیول صرف اور صرف مستحق غریبوں کے لیے مفت میں سجایا گیا تھا اور دوسری بات یہ بھی دیکھی گئی ہے کہ وہاں پر کوئی ایسی ویڈیو یا کوئی ایسی تصاویر نہیں بنائی گئی کہ جو چیزیں ان غریبوں کو دی جا رہی تھی اس میں کسی قسم کا کوئی دکھاوا نظر نہیں آرہا تھا وہاں پر جا کر ہمارے دماغ میں ایک جملہ بار بار آرہا تھا کہ ایسے کاموں میں ہمارے حکمرانوں کو کیوں توفیق نہیں ہوتی کہ وہ بھی ان غریبوں کے لیے کچھ کریں اس عید فیملی فیسٹیول پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری صاحب زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں اور انہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں جو ہر بار بازی لے جاتے ہیں اور حکمران صرف باتوں اور وعدوں پر ہی غریبوں کو ٹرخا دیتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عید فیملی فیسٹیول اختتام پذیر
Mar 24, 2025