
بھارت میں ایک عدالت نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔صوبہ گجرات کے شہر سورت کی عدالت نے راہول گاندھی کو 2019ء میں کی جانے والی تقریر پر قصور وار ٹھہرایا جس میں انہوں نے نریندرمودی کا نام استعمال کرتے ہوئے چوروں کا حوالہ دیا کانگریس نے اس حکم کے خلاف اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔