
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں بیٹنگ اور بولنگ کے جوہر دکھانے والے کرکٹر قومی ٹیم کا حصہ بننے کے بعد افغانستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔شارجہ میں 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 92 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو 93 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کی طرف سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 16 اور کپتان شاداب خان 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔