
یوکرین میں روس کے میزائل حملوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرین کے صدارتی دفتر نے کہا کہ گزشتہ روز یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 10 شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔مشرقی یوکرین کے صوبے ڈونیٹسک کے قصبے کوسٹیانتینیوکا میں اس وقت پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب ایک روسی میزائل نے امدادی مرکز کو نشانہ بنایا۔شمال مشرقی علاقے کی انتظامیہ نے بتایا کہ رات کے وقت راکٹ اور توپخانے کے بیراج اور فضائی حملوں میں سومی صوبے کے بلوپیلیا میں دو شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔