Waqt News
Monday | May 29, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔
  • ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.
  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان.
  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.
  • نمرہ جیکب کا حسنین لہری پر تھپڑ مارنےکا الزام

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا التواءاور آئینی بحران کا خدشہ

Mar 24, 2023 6:36 AM, March 24, 2023
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

پاکستان الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے آئندہ ماہ 30 اپریل کی متعینہ تاریخ میں تبدیلی عمل میں لاتے ہوئے یہ انتخابات اب 8 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے جس کا شیڈول بھی ازسرنو جاری کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 اپریل کے انتخاب کیلئے جاری کردہ شیڈول واپس لے لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاکر انتخابی شیڈول واپس لیا گیا ہے کیونکہ اس وقت فی پولنگ سٹیشن‘ الیکشن کمیشن کو اوسطاً صرف ایک سکیورٹی اہلکار دسیتاب ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی بڑے پیمانے پر کمی اور ”اسٹیک فورس“ کے طور پر فوجی اہلکاروں کی عدم فراہمی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں الیکشن کمیشن انتخابی مواد‘ پولنگ کے عملے‘ ووٹرز اور امیدواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے متبادل انتظام کرنے سے قاصر ہے۔ صرف فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے ہی یہ کمی پوری ہو سکتی ہے جس کیلئے وفاقی وزارت داخلہ نے معذرت کرلی ہے جس کے بقول فوج سرحدوں اور اندرونی سکیورٹی‘ اہم تنصیبات کے تحفظ اور غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کے بقول سیاسی رہنماءدہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں جنہیں الیکشن مہم کے دوران نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا ایشو بھی درپیش ہے۔ اس لئے حکومت کیلئے خیبر پی کے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنا مشکل ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حکمنامہ میں باور کرایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوششوں کے باوجود ایگزیکٹو اتھارٹیز اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں پنجاب میں آزادانہ‘ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں انتخابی ادارے کے ساتھ تعاون کرنے کے قابل نہیں تھیں۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وفاقی وزارتوں کی بریفنگ میں انتخابی مہم کے دوران امن و امان قائم نہ ہو پانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا اس لئے الیکشن کمیشن تین روز تک جاری رہنے والے اپنے اجلاس میں اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اس تمام صورتحال میں انتخابات کا شفاف‘ منصفانہ اور آئین و قانون کے مطابق انعقاد ممکن نہیں۔ 

عمران خان کے معاونین کی تعیناتی کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

گورنر خیبر پی کے کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ایک مراسلے کے ذریعے اس صوبے میں بالخصوص امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردی کی جاری وارداتوں کے تناظر میں شیڈول کے مطابق انتخابات کے انعقاد سے معذوری ظاہر کی جاچکی ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے بقول باربار کے انتخابی اخراجات اور امن و امان کی خراب صورتحال سے بچنے کیلئے تمام اسمبلیوں کے ایک ہی دن انتخابات ہونے چاہئیں۔ یقیناً اسی سوچ کے ماتحت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور حکمران اتحادی جماعتوں کے قائدین کی باہمی مشاورت کے نتیجہ میں پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیوں کے انتخابات مو¿خر کرنے اور ایک ہی دن عام انتخابات کرانے کی سوچ پر اتفاق کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس سے آگاہ کیا گیا۔ اب غالب امکان یہی ہے کہ آٹھ اکتوبر کو ہی قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے بھی اسی تناظر میں پنجاب کی موجودہ نگران حکومت کے 8 اکتوبر تک برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے اور یقیناً یہی فیصلہ خیبر پی کے کی نگران حکومت کے بارے میں بھی کیا جائیگا۔

ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.

پنجاب اور خیبر پی کے اسمبلیوں کے انتخابات ملتوی کرانے کیلئے وفاقی حکومت اور متعلقہ انتظامی اداروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے جو جواز پیش کیا گیا وہ ملک کے معروضی حالات کے تناظر میں بادی النظر میں درست بھی ہوگا تاہم آئین کا تقاضا یہی ہے کہ کسی صوبائی اسمبلی کے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس اور گورنر کے ہاتھوں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر اندر اس اسمبلی کے انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس معاملہ میں پہلے بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس اور فریقین کی درخواستوں پر عدالت عظمیٰ کے 9 اور پھر پانچ رکنی بنچ کے روبرو مفصل سماعت ہو چکی ہے اور فاضل بنچ تین دو کی اکثریت کے ساتھ 90 دن کے اندر اندر متعلقہ اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کا حکم صادر کر چکا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ میں صرف یہ گنجائش رکھی گئی کہ اگر مقررہ تاریخ پر انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہو تو باہمی مشاورت سے 90 دن کے دوران ہی کوئی نئی تاریخ مقرر کی جاسکتی ہے۔ اب حکومت کی سفارشات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے تو اس سے آئین کی پاسداری کا سوال تو لازمی اٹھے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ انتخابات کے التواءکیلئے دہشت گردوں کو ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی تاہم انہوں نے جس یقین کے ساتھ اپنے قتل کی مبینہ سازش کو آشکار کیا وہ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد پر امن و امان کی خراب ہونیوالی صورتحال کی ہی عکاسی کرتی ہے۔ 

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان.

اس وقت سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے دوٹوک آئینی تقاضے کے برعکس حکومت ایک ہی دن تمام اسمبلیوں کے عام انتخابات کی جانب جانا چاہتی ہے تو اس پر آئین کی شارح سپریم کورٹ کو کیسے مطمئن کیا جائیگا۔ اس معاملہ میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ سے ہی یہ توقع وابستہ کی ہے کہ وہ آئینی تقاضے سے کسی صورت انحراف نہیں ہونے دیگی جبکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاءبندیال نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران گزشتہ روز یہ باور کرایا کہ عدالت انتخابات کی شفافیت میں بدنیتی پر مداخلت کریگی۔ فاضل چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی جانب سے جو فوری ردعمل سامنے آیا ہے وہ بھی خاصا معنی خیز ہے۔ انہوں نے فاضل چیف جسٹس کے ریمارکس پر بعض سوالات بھی اٹھائے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حرف آخر نہیں جبکہ انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی الیکشن کمیشن ہی مجاز اتھارٹی ہے۔ اب یہ معاملہ یقیناً دوبارہ سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوگا۔ فاضل عدالت عظمیٰ اس پر کیا حکم اور فیصلہ صادر کرتی ہے‘ اس پر قبل ازوقت تو کسی رائے کا ہرگز اظہار نہیں کیا جا سکتا تاہم اس نئی صورتحال میں ملک میں کوئی بڑا آئینی بحران پیدا ہونے اور ادارہ جاتی ٹکراﺅ کے امکانات ضرور نظر آرہے ہیں جو بالآخر سسٹم کی بساط لپیٹنے کے حالات سازگار بنائیں گے۔ آج ملک میں سیاسی انتشار جس انتہاءدرجے تک پہنچا دیا گیا ہے اس سے سسٹم کے علاوہ ملک کی سالمیت پر بھی زد پڑ سکتی ہے کیونکہ اس وطن عزیز کے بدخواہ اندرونی اور بیرونی عناصر تو موقع کی تاک میں بیٹھے ہیں۔ اس تناظر میں فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی اپنی انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے ملک و قوم کے بہترین مفاد میں قومی افہام و تفہیم کی راہ پر آنا ہوگا۔ آئین پاکستان میں کسی مخصوص معاملہ میں کسی قسم کا ابہام نظر آئے تو پارلیمنٹ متعلقہ آئینی شق میں ترمیم کی مجاز ہے جبکہ آئین کے شارح کی حیثیت سے سپریم کورٹ کوئی قابل عمل حل نکال سکتی ہے جیسا کہ فاضل عدالت عظمیٰ ماضی قریب میں بعض آئینی گتھیاں سلجھا بھی چکی ہے۔ اگر حکومت اور الیکشن کمیشن آٹھ اکتوبر کو عام انتخابات پر متفق اور اس کیلئے امن و امان کی صورتحال پر مطمئن ہوں تو سسٹم کے تسلسل و استحکام کی خاطر ادارہ جاتی افہام و تفہیم کیساتھ اس پر قومی اتفاق کیا جاسکتا ہے۔ اگر موجودہ صورتحال میں کسی مفاداتی سیاست کے تابع ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھانے کی کوشش کی گئی تو پھر ہمیں آئین کے تحت قائم سسٹم پر فاتحہ پڑھ لینی چاہیے۔ 

آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’خطرے ناک‘ عمران خان اور رانا ثناءاللہ کے ’انکشافات‘

    May 29, 2023
  • عمران خان نے اپنی نااہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا ...

    May 27, 2023 | 21:19
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 3 خواتین ...

    May 28, 2023 | 19:09
  • خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب.

    May 28, 2023 | 12:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ڈاکٹر عارف علوی کی رجب طیب اردوان کو مبارکباد.

    May 29, 2023 | 14:35
  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے.

    May 29, 2023 | 14:21
  • انٹر بینک میں ڈالر آج پھر مہنگا ہو گیا

    May 29, 2023 | 13:59
  • پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    May 29, 2023 | 13:05
  • شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کارجب طیب ایردوآن کی ...

    May 29, 2023 | 12:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’خطرے ناک‘ عمران خان اور رانا ثناءاللہ کے ...

    May 29, 2023
  • ملک کو محبت کے بیانیے کی ضرورت!!!!

    May 28, 2023
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • سیاسی کشیدگی میں عام آدمی کو نظرانداز نہ کریں!!!!

    May 27, 2023
  • اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار 

    May 26, 2023
  • 1

    پاکستان کی معاشی حالت اور سیاسی قیادت کا کردار

  • 2

    یاسین ملک کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

  • 3

    سابق وزراء کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

  • 4

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، مجید نظامی کی یادیں اور فوجی تنصیبات پر حملے

  • 5

    9 مئی کے مجرموں کیخلاف وزیراعظم اور آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

  • 1

    پیر ‘ 8 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 29 مئی 2023ء

  • 2

       ہفتہ‘ 6  ذیقعد‘  1444ھ‘ 27  مئی 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 9مئی کے واقعات اور بڑھتے ہوئے قومی مسائل

    May 29, 2023
  • فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ

    May 29, 2023
  • عمران خان کی بم کو لات

    May 29, 2023
  • پاک فوج کا جنم

    May 29, 2023
  • سفیرِ امن عنایت حسین بھٹی

    May 29, 2023
  • یوم تکبیر: ایٹم بم تیاری کی داستان

    May 29, 2023
  • جنوبی اوروسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات

    May 29, 2023
  • یوم تکبیر‘ جانثاروں کیلئے سلام عقیدت

    May 29, 2023
  • ایٹمی دھماکوں کی سلور جوبلی

    May 29, 2023
  • عازمین حج کے مسائل

    May 29, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خوف خدا

  • 2

    اتباع رسول ﷺ

  • 3

      فضائل حج و عمرہ 

  • 1

    مسلمان اور پاکستانی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    ڈھاکہ 31 مارچ 1948

  • 5

    فرمانِ قائد

  • 1

    رنگ و بو

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group