راولپنڈی: کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر میرج ہا ل اور ریسٹو ر نٹس سیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے پر 22میرج ہا ل اور 36 ریسٹو ر نٹس چیک کئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ بدھ کو ضلع بھر میں کل12مساجد/مدارس اور07 ریلوے و بس سٹیشنوں کامعا ئنہ کیا گیا انٹر و انٹرا سٹی ٹرانسوپرٹ میں 07چھاپے مارے گئے اور3500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا 38 پبلک پلیس و پارک کا معا ئنہ کرتے ہوئے 3000 روپے کا جرمانہ کیا گیا شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے110کا معا ئنہ، 13 کو خلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل اور24500 روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا 18میرج ہا لز اور 57 ریسٹو را نٹس کی چیکنگ،کورونا وائرس ایس او پی کی خلاف ورزی کے مر تکب06 ر یسٹو را نٹس کو13000 روپے کا جرمانہ کردیا گیا.