امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے ایران کے آیت اللہ خامنہ ای پر الزام عائد کیا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں کذب بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے خطاب کے ردعمل میں سخت بیان جاری کیا ہے۔
پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی نظام نے اپنے عوام اور دنیا سے کروںا کےکیسوں اور ہلاکتوں کے بارے میں جھوٹ بولنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، بدقسمتی سے ایرانی نظام کی بیان کردہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ اموات ہوئیں ہیں۔