سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا

سینٹ اور قومی اسمبلی کے پارلیمانی رہنماوں کا مشترکہ اجلاس کل پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا۔یہ اقدام قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس کا مقصد کوروناوائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اورمعیشت پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔اجلاس میں کوروناوائرس کے بارے میں مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر بھی غورکیا جائے گا.