وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے حوالے سے مجھے وفاقی حکومت نے اعتماد میں نہیں لیا۔
راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج رات منزل پر پہنچنے کے بعد تمام ٹرینیں بند کردی جائیں گی۔ یہ اقدام کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال پر گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر عوام کو درپیش مسائل سے انہیں نکالے۔ آج 46 ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ روک دیا گیا ہے۔
وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو مسافر ٹکٹوں کی رقم ادا کرچکے ہیں۔وہ انہیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ادا کردی جائے گی۔ لوگ بین الصوبائی سفر کر رہے تھے۔ راستے میں کسی بھی ٹرین کو روک کر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کرسکتے۔
ٹرینوں کی معطلی کے حوالے سے وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ٹرینوں کی معطلی کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ مشاورت کے دوران ان کی تجاویز بھی لی جائیں گی۔ حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم کا ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مشکل میں پھنسے ہوئے چین کی مدد کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت دونوں چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔چین کے پاکستان میں سفیر یاؤ جنگ نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔اس موقعے پر سیکریٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی بھی موجود تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38