امریکا میں کورونا کے وائرس کی علاج کیلئے دوا ہائڈرو کلورو کوئن تیار کرلی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوا کی انسانوں پر آزمائش آج نیویارک میں شروع کی جائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے نیٹ ورک ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ ملیریا کے علاج کی دوا اب کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کی جائے گی۔ دوا تیار ہے۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہاکہ ہائیڈرو کلو کوئن کی تیاری مکمل ہے۔ آج سے نیویارک میں اس دوا کی انسانوں پر آزمائش کی جائے گی۔امریکی صدر نے ہفتے روز ایف ڈی اے کے ساتھ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھاکہ کلورو کوئین اور ہائڈرو کلو کوئن دوائیں اصل میں ملیریا کے خاتمے کیلئے استعمال ہوتی ہیں لیکن یہ دوائیں کورونا کے مریض کیلئے یکساں مفید ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024