مکرمی! آئی جی پنجاب کی توجہ ضلع شیخوپورہ کے ’’علاقہ غیر بنتے جا رہے‘‘ تھانہ مانانوالہ کی طرف دلانا چاہتا ہوں، کوئی رات ایسی نہیں گزرتی جب تھانہ مانانوالہ کی حدود میں ڈاکہ نہ پڑتا ہو۔ لاگر، فاروق آباد روڈ پر ناکے لگا کر لوٹنا معمول ہے۔ لاگر میں تو کئی محنت کشوں کے لاکھوں مالیت کے مویشی ڈالوں پر لاد کر لے جائے جا چکے ہیں ، دو تین روز قبل بھی مانانوالہ میں ڈاکوئوں نے ایک شہری کو گولیاں مار دیں لیکن انسدادی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کئی وارداتوں کے تو مقدمات ہی درج نہیں ہوتے۔ لگتا ہے، پولیس (اللہ نہ کرے) کسی بڑی واردات کا انتظار کر رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس لینا چاہئے۔ ورنہ اگر ڈی پی او شیخوپورہ مصروف ہیں تو آر پی او، آئی جی بھی تھوڑی بہت پوچھ گچھ کریں تو امن و امان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو سکتی ہے۔ (ڈاکٹر شاہ نواز تارڑ )
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024