یہ عمران خان کا نیا پاکستان،یہاں اقلیتوں کو مساوق حقوق حاصل:فواد چودھری کا سشما سوراج کو جواب
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ،یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے،یہاں اقلیتوں کو مساوق حقوق حاصل ہیں ،یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلتیوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرسندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ،یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلتیوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے ،یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے ،چوہدری فواد نے کہا کہ یہاں اقلیتوں کو مساوق حقوق حاصل ہیں ،ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملہ پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی ،بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں بھارتی ہائی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔