کراچی:اسپیشل اولمپکس کے کھلاڑیوں کا شہرقائد پہنچنے پر شاندار استقبال
لاہور (نمائندہ سپورٹس)ابوظہبی میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسپیشل اولمپیئنز وطن واپس پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کراچی پہنچنے والے اسپیشل اولمپیئنز کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر اسپیشل اولمپینز نے وطن واپسی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسپیشل اولمپیئنز نے ابو ظہبی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر طلائی،چاندی اور کانسی کے چونسٹھ تمغے اپنے نام کئے تھے۔