سری لنکن کرکٹر لاستھ مالنگا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان لاستھ مالنگا آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے مئی جون میں ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائر منٹ لے لوں گا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال اکتوبر نومبرمیں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔ 35سالہ کرکٹر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد میرا کرکٹ کیر یئر اختتام پذیر ہو جائے گا ۔میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیل کر اپنے کیر یئر کا اختتام کرنا چاہتاہوں ۔