قطراوپن کاانڈر13ٹائٹل پاکستان کے عبداللہ نواز نے جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قطراوپن کاانڈر13ٹائٹل پاکستان کے عبداللہ نواز نے جیت لیا۔ فائنل میں انہوںنے ہم وطن سخی اللہ ترین کوایک یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دی۔ پشاورسے تعلق رکھنے والے عبدااللہ نوازنے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیاسیمی فائنل میں عبداللہ نواز سے قطرکے نمبرون جونیئر کھلاڑی ہریری سعد کوشکست دیکر فائنل کھیلنے کااعزازا پنے نام کیاتھا ۔واضح رہے کہ عبداللہ قمرمان سکواش کورٹ پشاورمیںگذشتہ پانچ سالوں سے کوچ فلک نازسے تربیت حاصل کررہے ہیںاوروہ اب تک کے پی جونیئر سکواش،نیشنل بینک جونیئر کپ ،آئی سی ایم ایس جونیئراوپن ،پنجاب جونیئر کپ سمیت لاتعداد مقابلے جیت چکے ہیں اوران کاکہناہے کہ وہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پرگراں قدراعزازات جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔