سندھ فلم سنسر بورڈ نے فلم"جنون عشق" کو کٹنگ کے بغیر پاس کر دیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)سندھ فلم سنسر بورڈ نے ہدایتکار نسیم حیدر شاہ اور فلمساز اصغر علی کی فلم"جنون عشق" کو کٹنگ کے بغیر پاس کر دیا۔مذکورہ فلم گزشتہ روز سندھ فلم سنسر بورڈ میں پیش کی گئی جسے نمائش کے لیے موزوںقرار دیتے ہوئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا۔فلم کی نمائش 12اپریل کو ایک سو کے قریب سنیما گھروں میں ہو گی۔ فلم کی کاسٹ میں عدنان خان‘ماہی خان‘شاہد ‘ماہ نور آفرین‘راشدمحمود‘اچھی خان اور عامر قریشی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بھی فلم "جنون عشق" کو کٹنگ کے بغیر پاس کیا تھا۔فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔یکم اپریل کو کراچی سے فنکار لاہور آئیں گے۔