9 ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کیلئے 8 ماہ کا وقت مقرر کیا: رانا ٹکا خان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈویلپمنٹ پارٹنرز نے ایل ڈی اے سٹی کے لئے مزید 168 کنال اراضی پیش کر دی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ) رانا ٹکا خان نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکیم کے 9 ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے آٹھ ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کرنے والوں میں الفا اسٹیٹ کے ملک آصف‘ معمار سروسز کے عبدالرشید‘ پاک اسٹیٹ کے عمران علی بھٹی‘ اربن ڈویلپرز کے طارق جاوید اور مینجر ظفر محمود چشتی شامل تھے۔