حکومت قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط سے آگاہ کرے: اشرف بھٹی
لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی شرائط سے پیشگی آگاہ کرے ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت کئی اقدامات آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کڑی ہیں، بندکمروںمیںبیٹھ کر معیشت پر تجربات کرنے کے انتہائی منفی نتائج برآمدہو رہے ہیں جس کا ہر طبقے کو خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔