نیٹونے روس کے بڑھتے ہوئے دباؤکے مقابلے میں اپنے دفاعی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے اورتصدیق کی ہے کہ پولینڈ میں امریکی فوجی ہتھیار رکھنے کیلئے اسلحے کاڈپوقائم کیاجائے گا۔نیٹوکے سربراہ Jens Stoltenberg نے وال سٹریٹ جریدے کودیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایاکہ وارسا کے مغرب میں واقع یہ ڈپوچھبیس کروڑڈالرکی لاگت سے تعمیرکیاجائے گا جہاںٹینک شکن میزائل، اسلحہ اوردیگرہتھیارذخیرہ کئے جائیں گے۔عمارت کی تعمیرکاکام رواں سال کے آخرمیں شروع کیاجائے گا جوتوقع ہے کہ دوسال کے عرصے میں مکمل ہوگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024