پلاسٹک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح
لاہور ( پ ر) پندر ھویں 3pنمائش پلاٹسک ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کی پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش جو 22تا 24مارچ 2019تک ایکسپو سنٹر میں منعقد کی گئی ہے نمائش کے باقاعدہ آغاز کیلئے ایک شاندار افتتاح ی تقریب FAKTایگزیبیشنز کے تعاون سے منعقد کی گئی، نمائش کو 300سے زائد مقامی اور بین الاقوامی نمائش میں حصہ لینے والوں کی جانب سے مثبت اور خاطر خواہ تاثرات ملے ہیں جبکہ ان 3 دنوں میں 10 ہزار سے زائد مہمانوں کی آمد متوقع ہے نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر برائے صنعت ، کامرس اور سرمایہ کاری میاں محمد اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے ۔ FAKTایگزیبیشنز کے سی ای ایم سلیم خان تنولی ، مقامی اور بین الاقوامی نمائش میں حصہ لینے والے بھی مہمان کے ہمراہ موجود تھے ، میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ یہ جدید نمائش بڑے سٹیک ہولڈرز اور تمام صنعتوں جیسے خام مال کے پروڈیوسرز ، پروسیسرز ، پرنٹنگ اور پیکیجنگ ، پلاسٹکس مشینری بنانے والوں مولڈز اور ڈائیز بنانے والوں ، تاجران پلاٹس خام مال کے در آمد کنندگان /برآمد کنندگان اور نیم اور مکمل تیار شدہ مال کے پروڈیوسرز کو بھرپور اور اجتماعی کاوشوں کیلئے متحرک کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔