ملک میں کسی وزیر اعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی:افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف سمیت کسی بھی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی،انہوں نے کہا کہ ہر بار نواز شریف کے ووٹ پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور جمہوریت کااستحکام چاہتے ہیں،لیکن موجودہ حکومت لیگیوں کو ووٹ دینے پر ہمارے حلقوں میں عوام سے انتقام لے رہی ہے،حکومت کو چاہیے کہ کم ازکم بلدیاتی اداروں کے لیے ترقیاتی فنڈ تو جاری کرے،تاکہ عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں، بلدیاتی نمائندوں کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ترقیاتی کام کروانا ان کا حق ہے، انہیں حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، بانی پاکستان اس ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے اور ہم محمد علی جناحؒ کے اس خواب کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے لسانی، مذہبی، علاقائی تعصب کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک قوم بننا ہوگا۔