دبئی: برج خلیفہ پر وزیر اعظم نیوزی لینڈ کی تصویر آویزاں
دبئی(صباح نیوز) متحدہ عرب امارات نے برج خلیفہ پر جیسنڈا آرڈرن کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ہمدرد، باوقار اور مضبوط قیادت کی دنیا بھر میں دھوم ہے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے رواداری اور رحمدلی کی اعلی مثال قائم کر کے دل جیت لیے۔متحدہ عرب امارات نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پرنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تصویر آویزاں کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا، جس میں وہ ایک متاثرہ خاتون کو گلے لگائے نظر آرہی ہیں۔