چمن اور طور خم بارڈر پر اب تمام افراد کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
پشاور(نیٹ نیوز)پاکستان اور افغانستان نے اب سرحد عبور کرنے والے تمام عمر کے افراد کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین یا قطرے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز دونوں ممالک کی جانب سے 25 مارچ سے ہوگا۔دس سال سے زائد عمر کے افراد پر اگرچے وائرس حملہ نہیں کرتا لیکن یہ لوگ وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق خیبرپی کے میں طورخم اور صوبہ بلوچستان میں چمن کے مقامات سے روزانہ 20 سے 25 ہزار افراد پاک افغان سرحد عبور کرتے ہیں۔ دونوں ممالک میں پولیو کے خاتمے کے لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے تمام عمر کے افراد کو یہ قطرے دیے جائیں گے اور انھیں ایک کارڈ جاری کیا جائے گا۔