یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے جاری نغمہ ساحر علی بگا نے پرجوش انداز میں گایا
اسلام آباد (آن لائن) آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان 2019 ء کی مناسبت سے آفیشل نغمہ جاری کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے نغمے میں ساحر علی بگا نے اپنی پرجوش آواز سے پاکستانیوں میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ پاکستان زندہ باد کے عنوان سے جاری کئے گئے نغمے میں وطن کے محافظوں کو دشمن کا مقابلہ کرنے سمیت پاکستان کی نئی نسل کو اپنے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ نغمے میں جہاں پاک فضائیہ کے نوجوانوں کو دشمن کے عزائم کو مٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے وہیں نغمے میں فضائیہ کے شہید جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔