موٹروے پولیس نے تین سالہ محمد کو گھر والوں سے ملا دیا
اسلام آباد(خبر نگار) سرتاج خان جو کہ اپنے خاندان کے ہمراہ موٹر وے پر پشاور کی جانب سفر کر رہا تھا سکھیکی سروس ایریا میں رکا اور اپنے تین سالہ بیٹا محمد کو بھول کر دوبارہ روانہ ہو گیا ۔موٹروے پولیس کے انسپکٹر کریم اور انسپکٹر ملک فاروق نے دوران پیٹرولنگ سروس ایریا میں ایک بچے کو پریشان پا کر پوچھ گچھ کی اور معاملے کو سنگین جانتے ہوئے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اسی دوران والد نے موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن 130 ذریعے اطلاع دی اور اپنے بیٹے کی گمشدگی کے بارے میں آگاہ کیا ۔موٹروے پولیس نے بچے کے والد کو بچے کے حفاظتی تحویل میں لینے کے بارے میں آگاہ کیا اور محمد کو اپنے خاندان سے ملا دیا۔