امریکی اٹارنی جنرل چیف سیشنز نے کہا ہے کہ ایک قانون تیار کرلیا گیا ہے جس کے تحت نیم خودکار اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے والے تمام آلات فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جاری ہے ۔امریکا کے اٹارنی جنرل چیف سیشنز نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف نے وہ تجاویز تیار کرلی ہیں جن کے تحت اسلحہ کی فروخت کے وفاقی قوانین میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔ ان میں کسی بھی اسلحے کو خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے والے آلات کی فروخت پر پابندی بھی شامل ہے ۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف اس حوالے سے ٹوباکو فائر آرمز اور ایکسپلوزیو کے قوانین کا جائزہ لے رہا ہے اور یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایسے آلات کو مشین گن کے ذیل میں شامل کیا جائے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024