اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کبھی ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ نواز شریف کو عدالتوں کی جانب سے استثنیٰ مل جانا چاہیے تھا ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہیں جانے والے نہیں اگر وہ چند روز کے لیے لندن آ جاتے اور اپنی اہلیہ کی عیادت کر لیتے تو اس میں کوئی حرج نہیں تھا اور یہ انسانیت کا بھی تقاضا ہے کہ بیمار کی عیادت کرنا ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کبھی ملک نہیں چھوڑیں گے اور کبھی ملک چھوڑ کر جائیں گے نہیں ۔ وہ ہر چیز کا سامنا کریں گے اور کرتے رہے ہیں اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024