وزیراعلیٰ پنجاب نے تپ دق (ٹی بی ) سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہتپ دق کے دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں اس مرض سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے,ٹی بی قابل علاج مرض ہے لیکن اس کیلئے ادویات، اچھی غذا اور صحت مند ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے,اگر ٹی بی کی بر وقت تشخیص اور علاج نہ کروایا جائے تو یہ نہایت خطرناک ثابت ہوتی ہے,ملک میں ٹی بی کا خاتمہ او راس کے علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے,سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کو علاج ، تشخیص اورادویات کی مفت سہولت میسرہے,ٹی بی جیسی متعدی بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن انتہائی ضروری ہےصحت عامہ کے شعبہ کے متعلقہ ماہرین کو ٹی بی کی روک تھام کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے,صوبہ بھر کے تمام تر سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج‘ تشخیص اور ادویات کی مفت سہولت میسر ہے,سول سوسائٹی اور صحت عامہ کے ارکان کو ٹی بی کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی بنانی چاہئے,معاشرے کو اس مرض سے پاک کئے بغیر پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کا مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ متعدی امراض کو کنٹرول کرنے کیلئے اور عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024