پی سی بی کے جعلی کارڈ کے حامل2 مشکوک افراد لاہور سے گرفتار
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایلIII- کے دوسرے پلے آف کے موقع پر مقامی پولیس نے پی ایس ایل کے جعلی کارڈ استعمال کرنے والے2 افراد کوقذافی اسٹیڈیم سے گرفتار کیاگیا۔ عبداللہ اور طیب خان نامی افراد کے پاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ کارڈ میں ان کو ڈیزل سپلائی ڈرائیور لکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بارہا کہہ چکے ہیں کہ سیکیورٹی کے معاملات میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاہم لاہور پولیس کے ہاتھوں جعلی کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاری نے سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات پیدا کئے۔ اب بورڈ کو یہ پتہ چلانے کی ضرورت ہے کہ یہ کارڈ کس طرح اور کس نے بنائے اور یہ کارڈ کے حامل افراد تک کس طرح پہنچے یہ کام پی سی بی کے اندرونی آفیشلز کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔