کیری ڈبہ روکنے پر مسلح ملزمان کی فائرنگ،کانسٹیبل مظہر ستی شہید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے میں کیری ڈبہ روکنے پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس کا کانسٹیبل مظہر ستی شہید ہوگیا راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے جمعہ کی شب بتایا کہ کانسٹیبلان مظہر ستی اور وقاص ملوٹ ستیاں سکول سٹاپ پر گشت پر تھے جنہوں نے ایک سوزوکی ڈبے کو رکنے کا اشارہ کیا تو کیری میں سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے کانسٹیبل مظہر ستی شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس کانسٹیبل کو پیٹ میں گولیاں لگیں رات گئے تک پولیس ملزمان تلاش کر رہی تھی ۔