پی ایس ایل فائنل پشاور زلمی جیتے گی ‘منظور وسان کی پیش گوئی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے 12 ہزار والی 7 ٹکٹیں خریدی ہیں اور فیملی کے ہمراہ فائنل دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم جائیں گے۔ اگر کراچی کنگز فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی تو اچھا ہوتا لیکن باقی ٹیمیں بھی اپنی ہیں۔ فائنل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی پیش گوئیاں کرنے والے منظور وسان کی کرکٹ کے حوالے سے پیش گوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔