کانگرس نے مودی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس دیدیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کانگریس نے بھارت میں نریندر مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا نوٹس دے دیا ہے۔ یہ نوٹس لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈروں نے دیا ہے۔ اس سے قبل دیس عام پارٹی اور وائی ایس آر کانگریس نے بھی مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لئے نوٹس دے رکھے ہیں۔ بھارتی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کئی دنوں سے سخت کشیدگی کا ماحول پایا جا رہا ہے۔