تمغہ امتیاز ملنے پر اللہ کا شکرگزار ہوں : سرفراز احمد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔ یہ میرے اور میری فیملی کیلئے فخر کا موقع ہے۔ ستارہ امتیاز جیسے ایوارڈ سے حوصلہ بڑھتا ہے۔